ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شمالی شام میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے ترکی پر مزید سخت پابندیاں لگائی جائیں۔
ٹرمپ کی ترکی کے خلاف سخت پابندیوں کی دھمکی - امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے خلاف پابندی عائد کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے اس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا کہ 'میں نے پہلے ہی صدر اردگان کو سخت پابندیوں کی بابت آگاہ کیا ہے۔ میں پابندی لگانے کے علاوہ کچھ اور بھی کروں گا۔میں پابندیوں سے متفق ہوں، لیکن میں مانتا ہوں کہ اس سے بھی زیادہ سخت پابندی لگائی جانی چاہئے'۔