امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منعقد ایک پروگرام کے دوران کہا کہ 'ہم نےحال ہی میں تجارتی معاہدے کے سلسلے میں اتفاق قائم کیا ہے اور جلد ہی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔‘
صدر کے مطابق چین سے درآمدات سامانوں پر امریکہ کے ذریعہ کی گئی سخت کاروائی نے تجارتی معاہدے میں پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملک حال ہی میں ایک بڑے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر پہنچے ہیں، جس پر جنوری کی شروعات میں دستخط ہونے کی امید ہے۔ یہ معاہدہ امریکہ اور چین کے درمیان طویل عرصے تک چلنے والی تجارتی جنگ کو عبوری طور پر حل کرنے میں مدد کرےگا، جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے کئی ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ٹرمپ نے 'امریکی خلائی فورس' کا باضابطہ آغاز کیا