اردو

urdu

ETV Bharat / international

'عظیم ملک کی قیادت کےلیے انتخاب پرفخر محسوس کرتا ہوں ' - امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ’ہمارے لیے آگے کا کام مشکل ہوگا، لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہوں گا، چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا ہو یا نہیں۔ میں یہ سمجھوں گا کہ آپ نے میرے حق میں ہی ووٹ دیا ہے‘۔

نومنتخب امریکی صدر بائیڈن
نومنتخب امریکی صدر بائیڈن

By

Published : Nov 8, 2020, 5:08 AM IST

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ہفتہ کو کہا کہ وہ امریکی عوام کے ذریعہ ان پر اور ان کی ساتھی اور نائب صدر عہدہ کی امیدوار کملا ہیرس پر ظاہر کیئے گئے اعتماد کو لے کر اعزاز اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی عوام سے کہا کہ یہ متحد ہونے کا وقت ہے۔

77 سالہ بائیڈن نے تین نومبر کو ہوئے صدارتی انتخاب میں امریکہ کے اہم اخباراتی اداروں کے ذریعہ انہیں جیت قرار دیئے جانے کے بعد پہلے بیان میں کہا ' میں امریکی عوام کے ذریعہ مجھ پر اور کملا ہیرس پر کیئے گئے اعتماد کو اعزاز اور فخر محسوس کررہا ہوں'

انہوں نے کہا کہ کئی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی عوام نے ووٹ کیا۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا ہے کہ جمہوریت امریکہ کے دل کی گہرائی میں بسا ہے۔

بائیڈن نے کہا ' مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ وقت غصہ اور سخت بیان بازی کو پیچھے چھوڑ کر ایک ساتھ آنے کا وقت ہے۔ یہ امریکہ کو متحد کرنے کا وقت ہے۔

جو بائیڈن کا ٹویٹ

جو بائیڈن نے ٹوئٹ میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا، مجھے فخر ہے کہ ہمارے عظیم ملک کی قیادت کے لیے آپ نے میرا انتخاب کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے لیے آگے کا کام مشکل ہوگا، لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہوں گا، چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا ہو یا نہیں۔ میں یہ سمجھوں گا کہ آپ نے میرے حق میں ہی ووٹ دیا ہے‘۔

واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو لے کر جاری تین دین سے غیر یقینی صورتحال کے دوران آج بائیڈن بھاری سیٹوں کے ساتھ انتخاب جیت گئے۔جس پر صدر ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details