پولیس ترجمان کیتھ واکرکے مطابق یہ فائرنگ فلوریڈا کے دریائے ہیلی فیکس کے ساحل پر وقع اورمونڈ بیچ کے قریب ہوئی ہے، تاہم تفتیش کار نے فوری طور پر اس بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہے کہ گولی کس وجہ سے چلائی گئی ہے۔
فلوریڈا میں پولیس افسران کی فائرنگ میں دو ہلاک - امریکی پولیس کی فائرنگ
امریکی ریاست فلوریڈا میں جمعرات کو پولیس افسران کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک مرد اورایک خاتون کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق ان دونوں کی ہلاکت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔
فلوریڈا میں پولیس افسران کی فائرنگ میں دو ہلاک
پولیس کے مطابق پانچ پولیس اہلکاروں نے اپنے سروس ریوالور سے فائرنگ کی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق گولی چلانے والے سبھی اہلکاروں کو انتظامیہ نے رخصت پر بھیج دیا ہے۔ اور ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اورمونڈ بیچ ڈیٹونا بیچ کے بالکل شمال میں واقع ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔