وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ 'اگر امریکہ میں ماسک پہننے اور معاشرتی دوری جیسے دیگر قوانین کی سختی سے پابندی نہیں کی جاتی ہے تو امریکہ میں ہر روز کورونا وائرس کے ایک لاکھ نئے کیسز ہوسکتے ہیں۔'
امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اور متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے منگل کے روز کہا 'اس وقت ہمارے ملک میں ہر روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 40 ہزار نئے کیسز آرہے ہیں۔ اگر یہ تعداد روزانہ ایک لاکھ تک پہنچ جاتی ہے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔ اس حوالہ سے میں بہت متفکر ہوں۔'
ٹیلی ویژن سے حاصل کی گئی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ 'لوگ بغیر ماسک پہنے اور جسمانی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور بڑی آسانی کے ساتھ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔'