امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں مزید 502 لوگوں کی موت ہوجانے سے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5،42،845 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئے کیسز بڑھنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،98،61،457 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ۔19 سے اب تک 57،539 افراد مرچکے ہیں۔
وہیں نیویارک میں ، 49،444 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 47،446 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ۔19 سے 32،779 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔