صدارتی انتخابی تشہیر کی مہم کے دوران امریکی نومنتخب جوبائیڈن نے ایران کے ساتھ معاہدے کو پھر سے بحال کرنے کی بات کی تھی۔ بائیڈن نے شرط رکھی ہے کہ اس کے لیے ایران کو جوہری مواد کی ذخیرہ اندوزی کی سرگرمیوں کو چھوڑ کر معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔
وہیں ایران نے کہا ہے کہ' امریکہ کو آگے کی بات چیت سے قبل اپنے بین الاقوامی وعدوں پر واپس لوٹنا چاہیے'۔
بائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کے لیے مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔
بائیڈن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے خیالات پر قائم رہیں گے تو انہوں نے کہاکہ ’یہ مشکل ہے لیکن کوشش کی جائے گی۔