اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے کہا 'سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے ہر رکن ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی امن کے لیے اپنے اپنے اثر و رسوخ والے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کریں'۔
اس سے قبل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں تمام ممالک سے عالمی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ یہ کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کرنے کے نظریہ سے کیا گیا ہے۔
قرارداد کے مطابق، سلامتی کونسل نے دنیا بھر میں مسلح جدو جہد سے جڑے سبھی فریقوں سے انسانی بنیاد پر فوری اثر سے کم سے کم 90 دنوں کے لیے عالمی جنگ بندی نافذ کرنے اپیل کی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ اس مشکل وقت کے دوران کووڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔