وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں مسٹر پومپيو نے کہا کہ 'افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بعد ہی امریکہ 29 فروری یا اس کے آس پاس طالبان کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔'
انہوں نے کہاکہ 'معاہدے میں شرائط کی بنیاد پر وقت بھی مقرر کیا جائے گا جس میں فوجیوں کی واپسی اور افغانستان کے مختلف گروپوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے معاملے شامل ہوں گے۔'
سی این این میڈیا نے معاہدے سے متعلق دو ذریعوں کے حوالے سے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت افغانستان میں فی الحال 12 سے 13 ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد کو کم کرکے 135 دنوں میں 8600 کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: سرمایہ کاری، سیاحت اور کھیل کے لیے نئی وزارتیں