امریکہ کے میساچوسیٹس میں واقع ماڈرنا انک کمپنی نے فلپائن کو 1.30 کروڑ خوراک کی سپلائی کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
ماڈرنا نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ 'اس معاہدے کی شرائط کے تحت ٹیکوں کی خوراک کی سپلائی 2021 کے وسط میں شروع ہوگی۔ اس سے قبل فلپائن میںکووڈ-19 ویکسین ماڈرنا کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔ کمپنی تقسیم سے قبل ضروری منظوریوں کو حاصل کرنے کے لئے ریگولیٹرز سے بات کرکے رکاوٹیں دور کرے گی'۔
ریلیز کے مطابق کورونا وائرس ویکسین کی اضافی 70 لاکھ خوراک کی سپلائی کے لئے فلپائن حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مذکورہ کمپنی کے درمیان ایک علیحدہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔