اردو

urdu

ETV Bharat / international

Joe Biden: بائیڈن کے صدر بننے کے بعد 30 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد امریکہ میں 150 دن میں کووڈ 19 ویکسین کی 30 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ پوری خبر پڑھیں ...

بائیڈن کے صدر بننے کے بعد 30 کروڑ کورونا ویکسین کی خراکیں دی گئیں
بائیڈن کے صدر بننے کے بعد 30 کروڑ کورونا ویکسین کی خراکیں دی گئیں

By

Published : Jun 19, 2021, 11:16 AM IST

امریکی صدر جو بائیڈن (President Joe Biden) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ، وہ کورونا کو قابو پانے کی سمت میں میل کا پتھر حاصل کرنے جا رہے ہیں ، جس کا اعلان وہ خود کریں گے۔

وائٹ ہاؤس (White House) جانب سے کہا گیا ہے کہ بائیڈن یہ اعلان کریں گے کہ 20 جنوری کو صدر بننے کے بعد سے 150 دنوں میں اینٹی کووڈ 19 ویکسین کی 30 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

حالانکہ اس میل کے پتھر کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بائیڈن پر ناکامی کا خطرے کا بھی منڈرا رہا ہے۔

دراصل انہوں نے 4 جولائی تک کم از کم جزوی طور پر امریکی آبادی کے 70 فیصد کو ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا ، جس کی بروقت تکمیل متوقع ہوتا نہیں دکھ رہا ہے۔

سینٹر فار ڈسیز کنٹرول ایند پریوینشن نے کہا ہے کہ 10 جون تک 30 کروڑ 50 لاکھ خوراک دی جاچکی ہے۔ مجموعی طور پر امریکہ کی 51.9 فیصد آبادی یعنی 17 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ویکیسن لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعاون سے امریکہ فکرمند

پی ٹی آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details