اردو

urdu

ETV Bharat / international

چلی میں ایک ہی روز میں تقریبا 4 ہزار کورونا کیسز کی تصدیق

وزیرصحت جیئم مناليچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اب بھی وینٹی لیڑ کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

df
sdf

By

Published : May 22, 2020, 11:16 AM IST

چلی میں کورونا وائرس وبا کے 57581 کیسز ہیں اور 589 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 3964 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 45 مریضوں کی موت ہو ئی ہے. اس سے ملک میں وبا کے پھیلنے کےبعد سے ایک ہی دن میں موت کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

3538 نئے متاثرین میں 426 کیسز بغیر علامات والے ہیں جبکہ 23992 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

وزیرصحت جیئم مناليچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اب بھی ویںٹی لیڑ کی تعداد بڑھانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

مسٹرمنالیچ نے کہا 'ہم چھ نئے وینٹی لیٹر لائے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں چار اور اگلے ہفتے میں 10 اضافی وینٹی لیٹر، اور پھر علاقے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے آ ئندہ ہفتے 10 مزید وینٹی لیٹر لائیں گے'۔

خیال رہے کہ چلی کی مجموعی آبادی تقریبا 2 کروڑ ہے۔ ایسے میں ایک چھوٹے سے ملک میں ایک روز میں تقریبا 4 ہزار کیسز کی تصدیق انتہائی پریشان کن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details