امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اپنے ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھیوں سے کہا کہ 'وہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہِلبلڈنگ پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے رہی ہیں۔'
پیلوسی کے بیان سے واقف شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی۔ پیلوسی نے ایک نجی اجلاس میں اس کا اعلان کیا۔
پیلوسی نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ 'ایوان، فسادات کی تحقیقات کو تیز کرے گا، جس میں ایک پرتشدد ہجوم امریکی کیپیٹل ہِلبلڈنگ میں داخل ہوگئی تھی۔