برازیل میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 39797 نئے کیسزاور858 افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
برازیل کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 39797 نئے مریض سے بڑھ کر مجموعی تعداد44،95،183 ہوچکی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی 858 افراد کی ہلاکتوں سے یہ تعداد 1،35،793 ہوگئی ہے۔
برازیل میں حالیہ دنوں میں اموات کی تعداد میں کمی ہوئی ہے اور گزشت 14 دنوں میں اس میں نو فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔