اردو

urdu

ETV Bharat / international

اناج کا بحران، آٹھ کروڑ سے زیادہ افراد متاثر - Global Food Policy Report

عالمی معاشی ترقی کی رفتار میں گذشتہ برس اضافہ ہوا لیکن اس کے ساتھ ہی عدم تغذیہ کے شکار افراد کی تعداد مسلسل تیسرے سال بھی بڑھی ہے اور دنیا بھر میں اناج کے بحران سے متاثرافراد کی تعداد بڑھ کر آٹھ کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔

علامتی تصویر

By

Published : Apr 27, 2019, 7:58 PM IST

امریکہ میں واقع غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری عالمی اناج پالیسی رپورٹ 2019 کے مطابق عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا لیکن یہ اناج بحران کے مسئلے کو کم کرنےمیں مددگار ثابت نہیں ہوا۔

سنہ 2012 سے 2017 کے درمیان پوری دنیا میں عدم تغذیہ کی وجہ سے بچوں کا قد نہ بڑھنے کے معاملوں میں نو فیصد کی کمی درج کی گئی لیکن اس کے باوجود ایسے بچوں کی تعداد 15 کروڑ ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ بچوں کا قد نہ بڑھنے اور اور پرورش کے دیگر علامات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمہ جہت ترقی کے حصول کا راستہ کافی دشوار گزار ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچہ پیدا کرنے کی عمر والی خواتین میں اینیمیا اور بچوں میں موٹاپا کم کرنے کی سمت میں ہونے والی جد و جہد کی رفتار مستحکم ہوگئی ہے لیکن بڑی عمر کے لوگوں میں موٹاپے کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں بھارتی حکومت کے سماجی سکیورٹی کے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد دیہی معیشت کو دوبارہ مضبوط کرکے انفراسٹرکچر سمیت تبدیلی لانا ہے۔

ہمہ جہت ترقی کے اہداف، ماحولیاتی تبدیلی، اناج اور پرورش کے اہداف کے تئیں عالمی جدوجہد میں آنے والی کمی ،دیہی علاقوں میں جڑ پکڑتا اناج کا بحران، عدم تغذیہ، غریبی، محدود مالی مواقع اور ماحولیاتی خطرے کا ذکرکرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ دیہی معیشت کو دوبارہ مضبوط کرنے سے عالمی اناج کےبحران اور عدم تغذیہ جیسے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اس سے معاشی ترقی میں مدد بھی ملے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details