اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کے پورٹ لینڈ میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی - ایک کی حالت تشویشناک

امریکی ریاست پورٹ لینڈ کے اوریگون میں فائرنگ کے ایک واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

8 people were injured in a shooting in portland
امریکہ کے پورٹ لینڈ میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی

By

Published : Jul 18, 2021, 2:22 PM IST

پولیس نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پورٹ لینڈ شہر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8 افراد کا علاج اسپتال میں جاری ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مرد اور خواتین دونوں ہفتے کے روز ساؤتھ ویسٹ تھرڈ ایونیو کے 300 بلاک میں ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے اور انہیں اس واقعے کے بعد ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال لے جایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بھارت کو دو ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر سونپا


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details