اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیرو میں کورونا کے 68822 معاملے، 1961 اموات - corona in Peru

پیرو میں منگل کے روز کورونا کے 1515 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی یہاں اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68822 تک پہنچ گئی اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1961 ہو گئی ہے۔

68,822 cases of corona in Peru, 1961 deaths
پیرو میں کورونا کے 68822 معاملے، 1961 اموات

By

Published : May 12, 2020, 4:38 PM IST

متاثرین میں سے 6648 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ متاثرین میں سے 22406 لوگوں نے كوارنٹائن مدت مکمل کر لی ہے یا انہیں اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

پیرو کے دارالحکومت لیما میں کورونا نے سب سے زیادہ قہر برپا کیا ہے اور یہاں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 44333 ہے۔ پیرو میں کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 24 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ چین سے پھیلنے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ امریکہ کو متاثر کیا ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برابر الزام تراشی چین پر کرتے رہے ہیں کہ یہ چین کی سازش ہے اور یہ چینی وائرس ہے۔ امریکہ نے متعدد مرتبہ مانگ بھی کی کہ ہم چین جا کر تحقیق کریں گے۔ لیکن چین نے انکار کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details