اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کے تقریباً 60 ہزار نئے کیسز - کورونا وائرس کے 59،961 نئے کیسز

جنوبی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 59،961 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

برازیل میں کورونا کے 59،961 نئے کیسز
برازیل میں کورونا کے 59،961 نئے کیسز

By

Published : Jul 24, 2020, 12:49 PM IST

جنوبی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59،961 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،287،475 ہوگئی ہے۔

جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 1311 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 84،082 ہوگئی ہےجب کہ اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 15 لاکھ 70 ہزار افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی منتقلی کے سلسلے میں چین پر پابندی کے امکانات

ایک روز قبل برازیل میں ایک ہی دن میں 67،8600 افراد کورونا سے متاثر ہوuy اور 1،284 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

برازیل،امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے یہ ملک اب بھی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

وہیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 631،000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details