جنوبی کوریا میں کورونا وائرس (Coronavirus in South Korea) کے مزید 5,805 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 7,05,905 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع جنوبی کوریا کے محکمہ صحت (South Korean Department of Health) نے دی۔
منگل کی رات تک ملک کے دارالحکومت سیول میں وائرس کے 1125 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ صوبہ گیانگی میں 2116 اور انچیون میں 401 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
غیر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ غیر دارالحکومت میں وائرس کے 1789 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل مقامی پھیلاؤ کا 32.9 فیصد ہے۔