فلسطینی وزیر صحت مئی الکیلا نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ہیبرون میں 41، بیت الحم میں 10، رملہ میں دو اور نبلس میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس وائرس سے بازیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 620 ہوگئی ہے۔
جون کے وسط میں انفیکشن کی نئی لہر نے ویسٹ بینک کو نشانہ بنایا ہے، ویسٹ بینک کا سب سے بڑا ضلع ہیبرون، فلسطین میں کووڈ۔ 19 وبا کا نیا مرکز بن رہا ہے یہاں اور شمالی ویسٹ بینک کے نبلس میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
فلسطین افسران نے کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافے کو دیکتھ ہوئے ہیبرون اور نیبلس میں محدود لاک ڈاؤن کو پھر سے بحال کردیا ہے، ویسٹ بینک میں مسجد اور چرچ دوبارہ سے بند کردیئے گئے ہیں