چلی کے نائب وزیر صحت پولا دزا نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 4،664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس عرصے میں 81 مریض فوت ہوگئے۔ نئے کیسز میں 4،172 مریضوں میں کورونا علامات ہیں جبکہ باقی 492 افراد میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ہی 492 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دارالحکومت سینٹیاگو میں ہی 73 افراد کی موت ہوئی۔
چلی میں کورونا کے 4664 نئے کیسز - دارالحکومت سینٹیاگو میں ہی 73 افراد کی موت ہوئی
جنوبی امریکی ملک چلی میں عالمی وبا کووڈ۔19 بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،18،292 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 1356 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
چلی میں کورونا کے 4664 نئے کیسز
چلی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دارالحکومت سینٹیاگو سمیت کم از کم چھ دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن کو 12 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے تقریبا 7 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ چلی میں مئی کے بعد سے کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔