ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست اوریگون کی ملٹنوما کاؤنٹی میں شدید گرمی کی وجہ سے اب تک 45 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کاؤنٹی کی میڈیکل ایگزامینر پروگرام کی رپورٹ میں 25 جون (جمعہ) سے شدید گرمی کی وجہ سے 45 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
'موت کی ابتدائی وجہ ہائپر تھرمیا ہے ، ایسی حالت میں جس میں جسم کا درجہ حرارت غیر معمولی حد تک زیادہ ہوجائے۔ خیال رہے کہ یہ حالت ماحول میں ضرورت سے زیادہ گرمی برداشت کرنے میں جسم کے عدم مدافعت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔'
رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے حوالے سے جمعہ کے روز سے ریکارڈ تعداد میں ہنگامی کالز کی گئیں۔ شدید گرمی سے مرنے والوں کی عمر 44 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر جمعہ اور پیر کے درمیان تین کولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نو لائبریریوں کو کولنگ سینٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اس عرصہ کے دوران تقریباً 8000 افراد ان کولنگ سینٹروں میں آئے ہیں۔