برازیل میں ایک دن میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 43773 ہوجانے کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4،041،638 ہوگئی ہے۔
برازیل کی قومی صحت کی وزارت نے جمعرات کی شب میں بتایا کہ اسی مدت کے دوران اموات کی تعداد834 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 124،614 ہوگئی ہے ۔ برازیل میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3،247،610 ہے۔