انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے، اس میں حصہ لینے والے صرف 14 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ہوائی سفر کے لئے انتظار نہیں کریں گے۔
وہیں تقریباَ 46 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ایک یا دو ماہ انتظار کرنے کے بعد ہی ہوائی سفر کرنا پسند کریں گے، بقیہ 40 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ انتظار کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میں سوچیں گے۔
پہلے ہوائی سفر کر چکے لوگوں کے درمیان کرائے گئے اس سروے میں چار فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ آگے ہوائی سفر بالکل بھی نہیں کریں گے، آٹھ فیصد نے کم از کم ایک سال تک اور 28 فیصد نے چھ ماہ تک انتظار کرنے کی بات کہی ہے۔