اردو

urdu

ETV Bharat / international

بولیویا میں مظاہرے کے دوران 380 افراد زخمی

بولیویا میں اکتوبر سے جاری احتجاج کے دوران 380 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔لوک پال کے دفتر نے مقامی میڈیا کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔

مظاہرے کے دوران 380 زخمی

By

Published : Nov 10, 2019, 5:24 PM IST

بولیویا کے صدر ایوو مورالیزکے انتخابات میں دوسری بار فاتح رہنے کے درمیان 20 اکتوبر سے وہاں احتجاج ہو رہے ہیں۔ بولیویا کی اپوزیشن پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔


لوک پال کے مطابق 21 اکتوبر سے لے کر آٹھ نومبر تک کے احتجاج و مظاہرہ میں کل 383 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 325 مرد اور 58 خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران 195 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


اس سے قبل بولیویا کی مقامی میڈیا نے کل اطلاع دی تھی کہ حکومت مخالف مظاہرے میں وہاں کی پولیس نے بھی ہڑتال شروع کر دی ہے اور وہ لوگ بھی سانتا كروز ڈی لا سیئرا میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران صدر مورالیز نے ہفتہ کو ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔
بولیویا کی حکومت نے پولیس سے بات کرنے کی تجویز پیش کی اور ان کی پنشن 100 فیصد بڑھانے کی بھی تجویز دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details