اردو

urdu

ETV Bharat / international

میکسیکو: جیل میں لڑائی، 16 ہلاک، پانچ زخمی - جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی

جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی میں 16 قیدیوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

میکسیکو: جیل میں لڑائی، 16 ہلاک، پانچ زخمی
میکسیکو: جیل میں لڑائی، 16 ہلاک، پانچ زخمی

By

Published : Jan 1, 2020, 8:49 PM IST

میکسیکو کے شمالی جیکٹے ساس صوبہ کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی میں 16 قیدیوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

عوامی سیکورٹی کی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ 'مقامی وقت صبح کے پانچ بجے ہوئے اس تصادم میں 15 قیدیوں کی جائےواقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔'

زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک اور قیدی نےدم توڑ دیا۔

افسران نے جیل سے چار بندوقیں اور کچھ ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

میکسیکو کی ضلعوں میں تشدد پسندانہ واقعات اور دنگا ہونا عام بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details