برازیل: کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 55 لاکھ - برازیل کورونا سے ہونے والی اموات
برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرا ہے۔
برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مزید 26،106 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 54،94،376 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی شب یہ تفصیلات بتائیں۔ وزارت نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 513 مریضوں کی موت سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 159،033 ہوگئی ہے۔ اس ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ساؤ پولو میں ہوئی ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 39،119 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرا ہے۔