وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہمارے یہاں 13 نئے کیسز آئے ہیں، کیسز کی مجموعی تعداد 311 تک پہنچ گئی ہے‘۔
وینزویلا میں کورونا کے 13 نئے کیسز
وینزویلا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ-19) کے 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 311 ہو گئی ہے۔
وینزویلا میں کورونا کے 13 نئے کیسز
انہوں نے کہا کہ 126 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ 10 افراد ہلا ک ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن قبل وینزویلا حکام نے کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز درج کئے تھے۔
عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو كووڈ-19 کو عالمی وباء قرار دے دیا تھا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 27 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1.90 لاکھ ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک سات لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔