اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا وائرس سے 1239 افراد ہلاک

برازیل کی قومی صحت وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 1239 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40،919 ہوگئی ہے ۔

برازیل میں کورونا وائرس سے 1239 افراد ہلاک ، ہلاک شدگان کی تعداد 40919 پہنچی
برازیل میں کورونا وائرس سے 1239 افراد ہلاک ، ہلاک شدگان کی تعداد 40919 پہنچی

By

Published : Jun 12, 2020, 10:42 AM IST

جمعرات کی شام وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ملک میں 30412 کیسز کے سامنے آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 808،828 ہوگئی ۔

برازیل میں کورونا وائرس سے 1239 افراد ہلاک ، ہلاک شدگان کی تعداد 40919 پہنچی
ایک روز قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 32913 نئے کیسز سامنے آئے اور 1274 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔عالمی اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کے معاملےمیں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا تھا ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 7،449،587 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 419،245 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details