اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل: کورونا سے مزید 1139 مریضوں کی موت - covid patient died in brazil

ملک میں کورونا انفیکشن کے 28،636 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1،43،69،423 تک پہنچ گئی ہے۔

covid patient died in brazil
covid patient died in brazil

By

Published : Apr 27, 2021, 3:27 PM IST

برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1139 مزید مریضوں کی مو ت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،91،936 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے منگل کے روز یہ جانکاری دی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 28،636 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1،43،69،423 تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ہی برازیل کورونا وائرس کی نئی لہر سے متاثر ہے ، جس سے ملک کے ہیلتھ کیئر نظام کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔ ملک میں ابھی تک 4.16 کروڑ لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details