اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ

جان لیوا وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 90،36،683 افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور اب تک 2،29،594 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

world
world

By

Published : Oct 31, 2020, 2:03 PM IST

دنیا بھرمیں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کا قہر جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 4.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس نے 45,932,219 افراد کو متاثر اور 1,194,089 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ دنیا بھر میں اب تک جان لیوا وبا سے 33,259,067 مریض شفایاب بھی ہوئے۔

جان لیوا وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 90،36،683 افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور اب تک 2،29،594 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے زد میں آنے سے مزید 48،268 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 81.37 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 59،454 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74،33 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 5،82،649 رہ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے 11،737 کیسز کی کمی ہوئی ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1،21،641 ہوگئی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 90،36،683 افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس لاطینی ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 54.94 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور1.59 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.88 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 27،462 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 13.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 36،605 افراد اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔ ابھی تک اسپین میں 11.85 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،878 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 11.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30،792 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 10.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 31،421 مریض اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اب تک برطانیہ میں تقریبا 9.93 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 46،46319 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے اب تک 9.19 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 91،289 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا وبا کے پھیلنے کا تیز سلسلہ بدستورجاری ہے، اور اب تک اس ملک میں جان لیوا وائرس سے 8.97 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 34،362 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details