شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ایک گھر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دس مرد ہلاک اور ایک خاتون سمیت دو لڑکے زخمی ہوئے ہیں۔
جلیسکو ریاست میں استغاثہ نے بتایا کہ پولیس نے گولیوں لگی 10لاشیں ایک گھر کے سامنے فٹ پاتھ پر برآمد ہوئی ہیں۔ اس علاوہ ایک زخمی لڑکا گھر کے اندر سے ملا ہے جبکہ ایک خاتون اور ایک لڑکا مقامی ہسپتال کے پاس سے زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔
استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ یہ حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ایس یو وی کار میں سفر کے دوران کیا ہے۔