اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2021, 12:45 PM IST

ETV Bharat / international

امریکہ میں معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج

امریکہ میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج دینے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔

1.9 trillion dollar relief package for the us economy
امریکہ میں معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید دوچار امریکہ میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج دینے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرار پر اب پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ غور کر رہا ہے۔


سینیٹ میں اس قرار داد پر غور کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں 51-50 کے فرق سے اسے قبول کرلیا گیا۔ نائب صدر کملا ہیرس نے اپنا ووٹ قرارداد کے حق میں ڈال کر اسے آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جمہوری نظام کمزور ہو رہا ہے: فریڈم ہاؤس کی رپورٹ

آئندہ کچھ دنوں میں اس قرارداد کو منظوری ملنے کی پوری امید ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے گذشتہ ہفتے ہی اس قرارداد کو 219-212 کے فرق سے منظور ی دے دی تھی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details