اردو

urdu

ETV Bharat / international

Zimbabwe Court Temporarily Closed: زمبابوے میں کورونا کیسز میں اضافہ، عدالت عارضی طور پر بند

زمبابوے نے عدالتی کارکنوں کے کورونا وائرس کے مثبت آنے کے بعد ملک کی تمام عدالتوں کو دو دنوں کے لیے عارضی طور پر بند Zimbabwe Court Temporarily Closed کرنے کا حکم دیا ہے۔

By

Published : Dec 9, 2021, 11:00 PM IST

Zimbabwe court temporarily closed due to rise in corona infection
زمبابوے میں کورونا کیسز میں اضافہ

جوڈیشل سروسز کمیشن نے جمعرات کو بتایا کہ دارالحکومت ہرارے سمیت ملک کی تمام عدالتوں میں بدھ اور جمعرات کو دو دن تمام عدالتیں بند Zimbabwe Court Temporarily Closed رہنے کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے کیسوں کی تعداد میں کمی متوقع ہے۔

جب ملک میں عدالت اور مرکزی دفتر دو دن کے لیے بند ہوں گے تو عدالت کے احاطے میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے، جراثیم کش اور ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جو اس جان لیوا وائرس سے بچنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

کمیشن نے بتایا کہ جمعہ سے عدالت کا کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے میں قحط سالی سے 55 ہاتھی ہلاک

واضح رہے کہ جولائی میں کمیشن نے عملے کے اراکین کے کورونا انفیکشن کی وجہ سے آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور لیبر کورٹ کو بھی دو دنوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

منگل کو زمبابوے میں کورونا وائرس Corona in Zimbabwe کے انفیکشن کے 4,031 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے معاملوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details