اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوگنڈا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کر ے گا - uganda president

یوگنڈا کے صدر یووری موسیونی نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے تعلق سے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ملک میں نافذ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات میں نرمی کر دی جائے گی ۔

یوگنڈا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کر ے گا
یوگنڈا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کر ے گا

By

Published : Apr 29, 2020, 4:19 PM IST

موسیونی نے منگل کے روز کہا کہ جائزہ رپورٹ پیر کو آئے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا ئے گی یا نہیں ۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منگل سے ہی ایک سروے شروع کیا گیا ہے جس میں فروشندہ ، ٹرک ڈرائیوروں، سرحد پر رہ رہے لوگوں، طبی اہلکاروں کے خون کے نمونے لئے جائیں گے تاکہ کورونا وائرس کی جانچ کی جا سکے ۔

انہوں نے کہا’’ افسر اس تعلق سے جائزہ لے رہے ہے ۔ ہم پانچ مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کریں گے ۔ ملک میں 18 مارچ کو نافذ کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہم کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہو سکے‘‘ ۔ یوگنڈا میں اب تک کورونا وائرس کے اب تک صرف 79 کیسز ہی سامنے آئے ہیں جن میں سے 52 افراد صحت یاب بھی ہو گئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details