سوڈان کے مشرقی صوبے کسالہ میں ایک احتجاج کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کے روز سوڈان کی حکومت نے یہ اطلاع دی۔
سوڈان کے وزیر اطلاعات اور ترجمان فیصل محمد صالح نے نامہ نگاروں کو بتایا 'جمعرات کے روز صوبہ کسالہ میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین ایک جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہوگئے'۔