اردو

urdu

By

Published : Feb 7, 2020, 11:26 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:22 PM IST

ETV Bharat / international

زمبابوے میں دو مزدور ہلاک

زمبابوے میں سونے کی کان منہدم ہونے کی وجہ سے دو کان کنوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 دیگر کان کن پھنس گئے ہیں۔

زمبابوے میں دو کان کنوں کی موت
زمبابوے میں دو کان کنوں کی موت

ہرارے سے 200 کلومیٹر دور ضلع كوے كوے کی گلوب اور فینکس کان میں بدھ کی رات یہ حادثہ ہوا۔

ضلع كوے كوے سول پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ فارچیون موپُنگو نے بتایا کہ 'سرکاری ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوا ہے۔'

موپُنگو نے بتایا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ کان سرکاری طور پر سنہ 2007 میں بند کر دی گئی تھی۔ کان میں پھنسے ہوئے کان کن غیر قانونی کانکنی کر رہے تھے۔

كوے كوے غیر قانونی سونے کی کان کنی سے متاثرہے۔ حادثے کے بعد بھی کچھ غیر قانونی کانکن کان کے دیگر راستوں سے باہر آ رہے تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details