اردو

urdu

ETV Bharat / international

طرابلس میں فائرنگ کے تبادلہ میں تین بچوں کی موت

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز اور باغی فوجوں نے طرابلس میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالہ سے ایک دوسرے پر الزام لگائے ہیں۔

طرابلس میں فائرنگ کے تبادلہ میں تین بچوں کی موت
طرابلس میں فائرنگ کے تبادلہ میں تین بچوں کی موت

By

Published : Mar 19, 2020, 10:09 PM IST

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اندھا دھند فائرنگ میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔یہ اطلاع مقامی حکام نے دی ہے۔

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی وزارت صحت کے انفارمیشن مشیر امین ہاشم نے بدھ کو کہا طرابلس کے عین زارا میں اندھا دھند گولہ باری سے ایک ہی کنبہ کے تین بچوں کی موت ہو گئی۔

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز اور باغی فوجوں نے طرابلس میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالہ سے ایک دوسرے پر الزام لگائے ہیں۔

قابل ذکر ہے باغی فوج شہر پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ حامی حکومت کو گرانے کے لئے اپریل 2019 سے دارالحکومت اور اس کے ارد گرد علاقوں میں فوجی مہم چلا رکھی ہے۔

لیبیا میں خانہ جنگی کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 150000 لوگوں نے اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہے۔

12 جنوری کو فریقین کے درمیان جنگ بندی کے حوالہ سے اتفاق ہواتھا، لیکن دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جس کے بعد ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details