اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالی میں دہشت گردانہ حملہ - مالی میں دہشت گردانہ حملہ

مالی کے مشرقی انڈیلمنے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر ہوئے شدت پسندانہ حملے میں 53 فوجی ہلاک ہو گئے۔

مالی میں دہشت گردانہ حملہ (فائل فوٹو)

By

Published : Nov 2, 2019, 10:04 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:26 PM IST

حکومت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی کہ انڈیلمنے میں مسلح افواج کی چوکی پر حملے میں 53 فوجی اور ایک شہری کی موت ہو گئی۔

حالات اب قابو میں ہیں ۔یہ حملہ جمعہ کے روز ہوا، ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ مالی کئی برسوں سے داخلی قبائلی کشیدگی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے دوچار ہے۔

یہاں اکتوبر میں برکینا فاسو سرحد کے نزدیک دو فوجی کیمپوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 25 فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور 60 دیگر لاپتہ ہو گئے تھے ۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details