افغانستان پر پھر سے قبضہ کرنے والا طالبان افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد منگل کے روز کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لے گا۔ الجزیرہ نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ طالبان ہوائی اڈے کے آپریشن میں ترکی اور قطر سے تکنیکی مدد حاصل کرے گا لیکن ابھی تک اس کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔
طالبان کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر امارت اسلامی نے بڑی تعداد میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں اور امریکن جدید اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔