صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے فگاہ چوک کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔