اردو

urdu

ETV Bharat / international

سوڈان: دارفور میں خوفناک سڑک حادثہ، 57 افراد ہلاک - سوڈان کے دارفور میں سڑک حادثہ

سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں خاص طور سے گاڑی چلانے میں لاپروائی اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہمیشہ حادثات وغیرہ ہوتے رہتے ہیں۔

سدف
سدف

By

Published : May 23, 2020, 12:32 PM IST

سوڈان کے شمالی صوبہ دارفور میں ایک خوفنا ک سڑک حادثے میں کم از کم 57 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ثنا نے یہ رپورٹ دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ حادثہ شانگل توبايا علاقے سے کچھ کلومیٹر دور نيالا اور الفشیر شہروں کو جوڑنے والے راستے پر ام ڈرائسی علاقے میں جمعرات کی شام کو ہوا۔

اس حادثے میں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اس وقت ہوا جب مسافروں کو لے جا رہی ایک مال بردار گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جا رہے ٹرک سے ٹکراگئی۔

سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہاں خاص طور سے گاڑی چلانے میں لاپروائی اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہمیشہ حادثات وغیرہ ہوتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details