اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan's Prime Minister resigns: سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کا استعفیٰ - سوڈان کے وزیراعظم کا استعفیٰ

عبداللہ حمدوک (Abdalla Hamdok) نے اتوار کو کہا کہ "میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ اس آزاد خیال ملک کی بیٹیوں یا بیٹوں میں سے کسی اور شخص کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔"

Abdalla Hamdok
Abdalla Hamdok

By

Published : Jan 3, 2022, 1:43 PM IST

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک (Sudan's Prime Minister Abdalla Hamdok) نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے درمیان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عبداللہ حمدوک نے اتوار کو کہا کہ "میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ اس آزاد خیال ملک کی بیٹیوں یا بیٹوں میں سے کسی اور شخص کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔"

انہوں نے سرکاری سوڈان ٹی وی پر نشر ہونے والے ملک سے اپنے خطاب میں کہا کہ "آپ نے مجھے اس نازک اور پر امید حالات میں وزیر اعظم بننے کا اعزاز بخشا اور میں نے اپنے ملک کو تباہی کی طرف جانے کے خطرے سے بچانے کی پوری کوشش کی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "سیاسی قوتوں میں اختلافات کے باوجود ہم نے سکیورٹی، امن، انصاف اور خونریزی کی روک تھام کے وعدے کے ساتھ شہریوں سے جو وعدہ کیا اسے پورا کرنے کے لیے ہم نے مطلوبہ اور ضروری اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔"
یہ بھی پڑھیں: Sudan protest victim: سوڈان کے معزول وزیر اعظم نے معاہدہ کیا لیکن عوام سوگوار


عبداللہ حمدوک نے سوڈان میں سیاسی بحران (Political crisis in Sudan) کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details