معزول صدرعمر البشیر کے دو بھائیوں کو سوڈانی عوام کے طویل ترین احتجاج کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملٹری ٹرانزیشنل کونسل کے ترجمان شمس الدین الکبشی کے مطابق عبداللہ البشیر اور العباس البشیر سابقہ حکومت کے خلاف تشہیری مہم کے جرم میں گرفتار کیا گیاہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی اتھارٹی نے البشیر کو نظر بندی سے نکال کر انھیں شمال خرطوم میں واقع کوبر نامی جیل میں منتقل کر دیاہے۔
ایک سابق سوڈانی وزیر کے مطابق 3 برسں تک حکمرانی کرنے والے بشیر کو پوری سکیورٹی کے ساتھ جیل میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ جیل کے باہر تعینات سکیورٹی افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ'میں نے صدر عمر البشیر کو درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ یہاں آتے دیکھا ہے۔
ملک میں جاری طویل ترین بحران کی وجہ سے سینکڑوں ڈاکٹرز سمیت صحافی بھی میدان میں ہیں، اوروہ بھی آرمی ہیڈکواٹر کی جانب مارچ کر رہے تھے، انھوں نے سوڈان کا جھنڈا ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا۔ وہ امن و سکون، انصاف، اور انقلاب کے نعرے لگارہے تھے۔