بیان کے مطابق خودمختار کونسل کے صدر عبدالفتح البرہان کی صدارت میں جمعہ کو ہوئی ایک میٹنگ کے بعد سکورٹی اور ڈفینس کونسل نے سیلاب کے نتیجوں کا جائزہ لینے کےلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔سوڈان میں اس سال شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب میں اب تک 99 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 46 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ دس ہزار سے زیادہ مکان تباہ ہوگئے ہیں۔
سوڈان میں سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان - سوڈان میں ایمرجنسی
سوڈان میں سیلاب کی وجہ سے تین مہینے کےلئے ملک گیر سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوڈان کے سکیوریٹی اور ڈفینس کونشل نے یہ فیصلہ کیا ہے اور ہفتے کو جاری ایک بیان میں اس کا اعلان کیا گیا۔
سوڈان میں سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان
سوڈان کے آبپاشی اور آبی وسائل کی وزارت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ نیل ندی میں پانی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔سوڈان میں اکثر جون سے اکتوبر کے درمیان شدید بارش کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں۔