دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے سبب ان ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈاؤں لگانا شروع کردیا ہے۔ اسی حوالہ سے جنوبی افریقہ کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
پابندیوں کے سبب ہوٹل میں صرف 'ٹیک اوے' اور 'ہوم ڈلیوری' کی اجازت ہوگی، رات میں لگنے والے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہجوم والی تقریبات پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔