دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب ان ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانا شروع کردیا ہے۔ اسی حوالہ سے جنوبی افریقہ کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
پابندیوں کے سبب ہوٹل میں 'ڈائن ان' کی سہولت ختم کردی گئی ہے، صرف 'ٹیک اوے' اور 'ہوم ڈلیوری' کی اجازت ہوگی، رات میں لگنے والے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہجوم والی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے آج کی بجائے یکم جولائی سے ملک بھر میں 7 دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک
یو این آئی