اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی افریقہ:آخری رسومات میں شامل ہونے سے بڑھ رہا ہے کورونا وائرس کا انفیکشن - coronavirus deaths due to funeral

جنوبی افریقہ میں 27 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے۔ لاک ڈاؤن کے ضابطوں کے مطابق آخری رسومات کو چھوڑ کر عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔ آخری رسومات میں 100 سے زائد افراد شامل نہیں ہو سکتے ہے۔'

جنوبی افریقہ:آخری رسومات میں شامل ہونے سے بڑھ رہا ہے کورونا وائرس کا انفیکشن
جنوبی افریقہ:آخری رسومات میں شامل ہونے سے بڑھ رہا ہے کورونا وائرس کا انفیکشن

By

Published : Apr 22, 2020, 3:45 PM IST

جنوبی افریقہ میں آخری رسومات میں شامل ہونے والے لوگوں میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

وزیر صحت جویلی مخیز نے منگل کے روز کہا کہ'ہم نے دیکھا ہے کہ آخری رسومات میں شامل ہونے والوں میں انفیکشن پائے جانے کی معاملے بہت تیزی سے بڑھے ہیں جو تشویشناک ہے'۔

مخیز نے کہا کہ 'کیپ صوبے میں بڑی تعداد میں مصدقہ کیسز ایسے لوگوں کے ہیں جو کورونا وائرس کی جانچ کرنے سے کچھ وقت پہلے آخری رسومات میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ منگل تک مشرقی کیپ صوبے میں 345 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ آخری رسومات میں شرکت کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے فوری طور پر مزید طبی ماہرین، تجزیہ کاروں اور علاقائی مشیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی ڈاکٹروں اور ماہرین کو تعینات کرنے میں صوبے کی مدد کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'منگل تک ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3465 ہو گئی اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 58 ہے۔'

مخیز نے کہا کہ اب تک مجموعی 126937 ٹیسٹ کئے گئے ہے جن میں 5427 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے ہیں۔'

واضح رہے کہ 'جنوبی افریقہ میں 27 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے ۔ لاک ڈاؤن کے ضابطوں کے مطابق آخری رسومات کو چھوڑ کر عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔ آخری رسومات میں 100 سے زائد افراد شامل نہیں ہو سکتے ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details