اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالی میں فوجی چوکیوں پر حملوں میں 6 فوجی ہلاک - six soldiers killed in Attacks on military posts

افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور ملک میں امن قائم کرنے میں حکومت ناکام رہتی ہے۔

Mali
Mali

By

Published : Jun 26, 2021, 10:36 AM IST

افریقی ملک مالی کے بونی گاؤں میں مالی سکیورٹی فورسز کی متعدد چوکیوں پر بیک وقت ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں 6 فوجی ہلاک اور متعدد سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع فوج نے دی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: مالی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 33 فوجی ہلاک


ایک دوسرے واقعے میں جمعہ کے روز شمالی گاؤں علاقے کے اچاگڑا گاؤں کے قریب فارورڈ آپریٹنگ بیس سے ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 امن فوجی زخمی ہوگئے۔ ان میں بیشتر جرمن فوجی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مالی میں 2012 میں اس وقت صورتحال اور بھی خراب ہوگئی جب تواریگ عسکریت پسندوں نے ملک کے شمالی حصوں پر قبضہ کیا۔ تنازع اس وقت اور بھی بڑھ گیا جب فرانس بھی تنازع میں شامل ہوگیا۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details