اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوگانڈا میں بجلی گرنے سے چھ افراد کی موت

شمالی یوگانڈا کے ضلع پادیر میں بجلی گرنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

بجلی گرنے سے موت

By

Published : Nov 9, 2019, 1:24 PM IST

پولیس کمانڈر ٹام بینوموگیشا نے کہا کہ کئی لوگ ایک درخت کے نیچے کھڑے تھے کہ اس پر بجلی گر گئی اور یہ حادثہ پیش آیا ۔


ٹا م بینو موگیشا کے مطابق اس علاقے میں بجلی گرنا عام بات ہے ۔ رواں برس ستمبر میں كانو نگو کے جنوبی مغرب ضلع میں بجلی گرنے سے چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔


اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی گزشتہ ماہ شدید بارش سے سیلاب اور بجلی گرنے کی وارننگ دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details